باکس آفس میں مسٹر پرفیکٹ ہنگامہ کرنے کے لیے تیار

Dhoom 3

Dhoom 3

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی ایکشن فلم میں سرکس میں کام کرنے والا مسخرہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکے گا، عامر خان، کترینہ کیف اور ابھیشک بچن کی زبردست ایکشن سے بھرپور فلم دھوم تھری آج دھوم مچائے گی۔

شارخ خان کی چنائی ایکسپریس اور سپر ہیرو ریتک روشن کی کرش تھری کے بعد بالی وڈ باکس آفس میں مسٹر پرفیکٹ ہنگامہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایکشن فلم دھوم تھری کے گانے پہلے ہی شائقین میں سپر ہٹ ہیں، فلم نے ایڈوانس بکنگ میں ایک ٹکٹ نو سو روپے میں فروخت ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

دھوم تھری میں اداکار عامر خان چور جبکہ ابھیشک بچن پولیس انسپکٹر کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔ کترینہ کیف، اودھے چوپڑا اور ایک آسٹریلوی اداکارہ کی یہ فلم آج باکس آفس میں دھوم مچائے گی۔