ہالی ووڈ (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے چے پی روبوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، آرٹیفشل انٹیلی جنس تھرلر چے پی نے اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ایک کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
فلم میں جرائم کو روکنے اور لوگوں کی حفاظت کے لیے روبوٹ پولیس کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ جس میں ایک ربوٹ سوچنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے۔ اداکار ول اسمتھ کی فلم فوکس اس ہفتے ایک کروڑ ڈالر سمیٹ سکی۔
اس رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی دو کون آرٹسٹس کے بارے میں ہے اور 86 لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اس ہفتے کامیڈی فلم دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل رہی۔
کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسے ہوٹل کے گرد گھوم رہی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ہوٹل کے ایک کمرے میں رہنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔