ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے وہ بہت جلد باکس آفس پر شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
شاہ رخ خان کی حالیہ فلم چنائی ایکسپریس کی بھرپور کامیابی نے ان کے حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے تاہم سلمان خان ان کی اس کامیابی سے خوفزدہ نہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا وہ چنائی ایکسپریس کو بھرپور کامیابی ملنے پر خوش ہیں تاہم بہت جلد ان کی آنے والی فلمیں باکس آفس پر شاہ رخ خان کو پچھاڑ دیں گی۔ سلمان کا کہنا تھا وہ پرفارمنس سے حریفوں کو پیچھے چھوڑنے پر یقین رکھتے ہیں۔