نیویارک(جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر اسی ہفتے ریلیز ہونے والی اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس، ٹاپ پر آ گئی ہے۔ اسٹار ٹریک سیریز کی اس نئی فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں 7 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔اس فلم کی کہانی کیپٹن کرک کے نئے مشن کے گرد گھومتی ہے جس میں اینٹرپرائز ٹیم کو ایک شخص کی تلاش کے لیے ایک نئی اور خطرناک دنیا میں جانا پڑتا ہے۔
دوسرے نمبر پر ہے بلاک بسٹر، آئرن مین تھری۔اس بار ٹونی اسٹارک کا مشن ہے اپنی تباہ حال دنیا کی تعمیرِ نو اور اس تباہی کے ذمہ داروں سے بدلہ لینا۔آئرن مین تھری نے اس ہفتے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کمائے۔
یہ فلم اب تک 34 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔ شمالی امریکی باکس آفس پر اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی دا گریٹ گیٹس بے۔ایک مشہور ناول پر بننے والی اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ امیتابھ بچن بھی موجود ہیں۔ دا گریٹ گیٹس بے نے اس ہفتے دو کروڑ 34 لاکھ ڈالر کمائے۔