نیویارک (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر دی ولویرائن کا راج، اوپننگ ویک اینڈپر 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ولویرائن کی کہانی ایک ایسے شخص کے متعلق ہے جو اپنی شکل اور جسمانی ساخت تبدیل کر سکتا ہے۔
ہیوجیک مین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے ہفتے باکس آفس پر ٹاپ کرنے والی ہارر فلم دی کنجیورنگ 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ڈسپیکیبل می ٹو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہی۔