کیلیفورنیا (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بڑی کامیابی ہے۔
برطانوی باکسر عامر خان نے کیلیفورنیا میں ایک ہسپتال میں دس سال سے بیمار علی نقوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے حادثے میں معذور ہونیوالے نوجوان علی نقوی کو اپنی شرٹ اور گلوز کے علاوہ تحائف بھی دیئے۔
اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ غریب اور مجبور لوگوں کی مدد کرنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آ جائے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔
عامر خان فاؤنڈیشن دنیا بھر میں بچوں اور مستحق افراد کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔