لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ عامر خان نے لاہور پہنچ پر داتا دربار پر حاضری دی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تاثر کو دور کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ملک ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر، عامر خان نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی۔
پھولوں کی چادر چڑھائی اور سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ انہیں پشاور کے سانحے پر نہایت افسوس ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن ہو اور و ہ کوشش کریں گے کہ پشاور جائیں۔
عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں او ر وہ اس تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہین کہ پاکستان ایک خطر ناک ملک ہے۔عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی بنانے کے لئے یادداشت پر دستخط بھی کئے۔