لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کی بہتری کے لیئے کردار نبھانے کے لیئے تیار ہیں۔
پاکستان خاص کر صوبہ پنجاب کی کھیلوں میں بہتری لانے کے لیئے وزیراعلی شہباز شریف نے باکسر عامر خان سے ملاقات کی اور صوبے میں جاری یوتھ فسیٹیول بارے بات چیت کی۔ جس کے بعد عامر خان پنجاب سپورٹس بورڈ کے جمنازیم پہنچے جہاں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے انہیں یوتھ فیسٹیول کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کو دنیا کا سب سے بڑا میلہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فسٹیول کا سفیر بننا ان کے لیئے اعزاز کی بات ہے۔ تقریب میں عامر خان نے دو ننھے جڑواں بھائیوں کی نمائشی باکسنگ بھی دیکھی۔
اس سے پہلے سابق وفاقی وزیر دفاع احمد مختیار نے عامر خان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا اور دنیائے باکسنگ میں نام بنانے پر انہیں مبارک باد بھی دی۔