باکسر اینتھنی جشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

Anthony Joshua

Anthony Joshua

لندن (جیوڈیسک) برطانوی باکسر اینتھنی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ امریکا کے ایرک مولینا کوتیسرے راونڈ میں ناک آئوٹ شکست ہو گئی۔

مانچسٹر ایرینا میں اینتھنی جوشوا اور ایرک مولینا رنگ میں اترے۔ اینتھنی جوشوا نے پہلے رائونڈ میں ہی امریکی حریف پر دھاک بٹھا دی۔

ستائیس سالہ برطانوی باکسر نے ایرک مولینا پر تابڑ توڑ مکے برسائے اور تیسرے راونڈ میں دھول چٹا دی۔

اینتھنی جوشوا نے کیرئیر کی اٹھارہویں فائٹ جیت کر آئی بی ایف ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔