بنکاک (جیوڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے بنکاک میں بھی فتح کا جھنڈ ا بلند کر دیا ہے ۔ انہوں نے فلائی ویٹ کیٹگری 52 کلو گرام کے مقابلے میں انڈونیشا کے باکسر سوپریانٹو ڈوگلو کے خلاف مقابلہ کیا ۔
اٹھائیس سالہ قومی باکسر رنگ میں اترتے ہی حریف فائٹر پر برس پڑے ، خوب مکے برساتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں انھیں ناک آؤٹ کردیا اور کیریئر کی دوسری پروفیشنل فائٹ اپنے نام کی ۔
اس سے قبل محمد وسیم نے 4 اکتوبر کو کوریا باکسنگ چمپیئن شپ میں میزبان فائٹر من وو لی کو شکست دے کر پروفیشنل کیرئر کا فاتحانہ آغاز کیا تھا ۔ محمد وسیم 2011 میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں ۔ گذشتہ سال گلاسکو میں سلور جبکہ اِنچن کے فلائی ویٹ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ۔