نو عمر لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنانے والا دو رکنی گروہ گرفتار

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر پنگریو میں نو عمر لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنانے والا دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان میں سے ایک جعلی عامل ہے جو نو عمر لڑکو ں کو عملیات اور جادو ٹونے کے بہانے بہلا پھسلا کر گھناﺅنا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق سراغ ملنے پر پولیس نے ایسے دو رکنی گرو ہ کو گرفتار کر لیا ہے جو نو عمر لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے دوران انکی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کر تا تھا گرفتار شدگان میں امین چانڈیو نامی ملزم جعلی عامل بتایا جاتا ہے جو جادو ٹونے اور عملیات کے بہانے یہ گھناﺅنا کام کرتا تھا جبکہ پولیس نے اسکے ایک ساتھی وفا خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ڈی ایس پی ٹنڈو باگو علی اکبر حبیبانی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔