لاہور (جیوڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں باریسال بلز کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کے مد مقابل ہوئی۔
رنگپور رائیڈرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔
جواب میں باریسال بلز نے اننگز کا آغاز کیا تواس کے اوپنرز نے مایوس کن کارکردگی دکھائی، لیکن بعد میں آنے والے بلے بازوں نے حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور مقررہ ہد ف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
فائنل میں باریسال بلز اور کومیلہ وکٹوریہ کی ٹیمیں 15 دسمبر کو میر پور کے مقام پر ان ایکشن ہوں گی۔