ڈھاکا (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر کرکٹ لیگ میں شریک تمام 7 ٹیموں کے ہمراہ آئی سی سی اینٹی کرپشن ایجنٹ موجود ہوگا۔
بی سی بی چیف نظم الحسن نے فرنچائز کو کے ہمراہ آئی سی سی اینٹی کرپشن ایجنٹ کی آگاہی دے دی، انھوں نے کہا کہ ہم کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔
بنگلادیشی اسٹار شکیب الحسن مشتبہ شخص کی آفر سے متعلق حکام کو بروقت رپورٹ نہ کرنے پر 2 برس پابندی کا شکار ہو گئے تھے۔