اسلام آباد: وحدانی نظام تعلیم فورم پاکستان کے ناظم عتیق الرحمن علی گڑھ میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوگے۔ پاک انڈیا دوستی بس سروس کے ذریعہ واہگہ بارڈر سے روانہ ہوئے۔ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں ”معاصر مسائل اور مولانا علی میاں کا موقف ”(تقابلی مطالعہ)کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔
کانفرنس 22 فروری تا 24 فروری تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے سکالرودانشور شریک ہوں گے۔پاکستان سے اس کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر عبدالماجد ندیم ،ملتان بورڈ سے ڈاکٹر فدا حسین اور وحدانی نظام تعلیم فورم پاکستان کے ناظم اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی شعبہ سیرت و تاریخ کے طالب اور کالم نگار عتیق الرحمن شرکت کررہے ہیں۔
عتیق الرحمن ”عصری جامعات کے طلبہ کی فکری تربیت اور مولنا علی میاں کا موقف”پر اپنا مقالہ پیش کریں گے۔کانفرنس کا افتتاحی اجلاس مسلم یونیورسٹی علی گڑھ اور باقی نشستیں جامعہ دارلعلوم ملحقہ ندوة العلماء علی گڑھ میں منعقد ہوں گے۔