براڈ ہیڈن نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Brad Haddin

Brad Haddin

لندن (جیوڈیسک) لندن آسٹریلوی وکٹ کیپر براڈ ہیڈن نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، براڈ ہیڈن نے ایک سیریز میں وکٹوں کے پیچھے 29 شکار کرکے روڈنی مارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلوی وکٹ کیپر براڈ ہیڈن نے انگلینڈ کیخلاف پانچویں ایشز ٹیسٹ میں وکٹ کیپنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق براڈ ہیڈن نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں اوپنر جوروٹ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کیا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں یہ ان کا وکٹوں کے پیچھے 29واں شکار تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا ہی کے روڈنی مارش کا ریکارڈ توڑا۔ روڈنی مارش نے 1982 کی ایشز سیریز کے دوران وکٹوں کے پیچھے 28 شکار کئے تھے۔ روڈنی مارش اب آسٹریلوی ٹیم کے سلیکٹر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں واقعات میں تمام کے تمام شکار کیچ آٹ ہیں اور ان میں ایک بھی سٹمپ وکٹ شامل نہیں ہے۔