براڈ پٹ کی 50 ویں سالگرہ، انجلینا کا 12 ملین ڈالرز کا تحفہ

Brad Pitt and Angelina Jolie

Brad Pitt and Angelina Jolie

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اداکار براڈ پٹ کو سالگرہ پر دل کی شکل والے جزیرے پر بنا گھر تحفے میں دیں گی۔

آج سے سیکڑوں سال پہلے برصغیر کے بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوب اہلیہ کو تاج محل کا تحفہ دیا تو کچھ اسی قسم کی کہانی ہالی وڈ کی خوبرو جوڑی قائم کرنے جا رہی ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ انجیلنا جولی اپنے ساتھی اداکار اور دوست براڈ پٹ کیلئے دل کی شکل کا خوبصورت خرید کر انہیں پچاسویں سالگرہ پر تحفہ دیں گی۔ بارہ ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا یہ جزیرہ نیویارک سے پچاس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

جزیرے پر بنے خوبصورت گھر میں دنیا کی ہر آسائش موجود ہے۔ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ اٹھارہ دسمبر کو اپنی پچاسویں سالگرہ اس خوبصورت گھر میں منائیں گے۔