براڈ پٹ کیساتھ شادی اور اسے نبھانا مشکل کام ہے: انجلینا جولی

Angelina Jolie

Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ براڈ پٹ کیساتھ شادی کرنا اور پھر اسے نبھانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی کبھی خوشگوار اور آسان نہیں رہی۔

شادی کو برقرار رکھنا اور پھر بچوں کو بھی پالنا سخت محنت طلب کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور براڈ دونوں ہی اپنی فیملی کے ہر شخص کو خوش رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اس بات کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ آپ کا کام آپ کی گھریلو ذمہ داریوں کے آڑے نہیں آئے گا۔