بریڈ پٹ کی نئی ایکشن فلم دی کونسلر کا پہلا ٹریلر جاری

Brad Pitt

Brad Pitt

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کی نئی ایکشن فلم دی کونسلر کا پہلا ٹریلر انٹر نیٹ پر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک وکیل کے گرد گھومتی ہے جو پولیس کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ فلم میں ہیروئن کا کردار فرانسیسی اداکارہ نٹالی ڈورمر نے ادا کیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر رڈلے سکاٹ ہیں جو اس سے پہلے گلیڈی ایڑر اور پرومیتیس جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنا چکے ہیں اور معروف ڈائریکٹر ٹونی سکاٹ کے بھائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کو ٹونی سکاٹ کے نام کی جائے گا۔ ٹونی سکاٹ نے گزشتہ برس لاس اینجلس میں ایک پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔