لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس ہالی وڈ سٹار براڈ پٹ کی نئی ایکشن فلم “ورلڈ وار زی “آج ریلیز ہو رہی ہے۔ ورلڈ وار زی میں زمین پر زندہ لاشوں کا حملہ دکھایا گیا ہے۔خون آشام لاشیں کرہ ارض پر انسانیت کا خاتمہ کرنے چلی ہیں۔
ایسے میں اقوام متحدہ کے ایک اہلکار دنیا کو بچانے نکلتا ہے،زندہ لاشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسے وقت پر قابو پانا ہو گا۔یہ ہارر ڈراما فلم ماسکو کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کر دی گئی ہے۔فیسٹیول کا افتتاح فلم کے ہیرو براڈ پٹ نے کیا۔فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر شومیں فلم کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔