پورٹ آف سپین (جیوڈیسک) اپنے ایک بیان میں برائن لارا نے کہا کہ براوو اور پولارڈ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ ان کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو جائے گی۔ اس لئے میں دونوں کرکٹرز کو سہ ملکی سیریز میں دوبارہ ٹیم کی طرف سے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں۔ میزبان ٹیم کو بھی ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہو گا، اس لئے میرے خیال میں یہ سیریز دلچسپ ہوگی اور شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔