برازیل (جیوڈیسک) برازیل شہر ساو پالو میں 54 قیدی ہنگامہ آرائی کے بعد جیل توڑ کر فرار ہو گئے۔ ساو پالو میں واقع جیل کے یوتھ ڈیٹنشن سینٹر سے 54 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے۔
جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پہلے جیل کے عملے کو یرغمال بنا لیا جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے پھر جیل سے فرار ہو گئے۔ جیل ڈائریکٹر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 17 قیدیوں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔