برازیل میں ایک اسپتال سے 40 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں

Brazil

Brazil

برازیلی (جیوڈیسک) برازیل میں ایک اسپتال سے 40 نوزائدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں، برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ایک اسپتال کے مردہ خانے میں بے پروائی کے ساتھ رکھے گئے 40 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔حکام کے مطابق مردہ خانے کے ریفریجریٹر سے ملنے والی لاشیں کئی برسوں سے یہاں رکھی ہوئی ہیں۔

حکام نے اسے کسی خوفناک فلم کا منظر قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچے مردہ پیدا ہو تو پھر ان کے والدین انہیں واپس لینے نہیں آتے۔