برازیلیا (جیوڈیسک) والٹ ڈزنی ورلڈ نے اپنی کامیابیوں کے 60 سال مکمل ہونے کی خوشی میں برازیلین ایئر لائن کے اشتراک سے ڈزنی ٹھیم جہاز پینٹ کیا ہے جس نے فضاؤں میں پرواز کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ڈزنی کا جادو آج بھی شائقین کے سر چڑھ کر بولتا ہے۔
برازیل کی ایئر لائن TAM اور ڈزنی نے مسافر طیارے بوئنگ 767-300 کو کئی دن کی محنت کے بعد دلچسپ روپ دے ڈالا ہے ۔
مکی ماؤس ، ڈونلڈ ڈک اور سینڈریلا کے دلکش کاسل سمیت کئی کردار مسافروں طیارے پر پینٹ کئے گئے ہیں جودرجنوں ورکرز نے ایک ہفتے تک مسلسل آٹھ گھنٹوں تک کڑی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔
اس طیارے میں پائلٹس، فلائٹ اٹنڈینٹس، ایئر کرافٹ انجینئر، مارشل ، مسافروں اوربیگج ہینڈلرز کے ڈزنی کرداروں کے روپ میں ایئر پورٹ لاوئنج اور چیکنگ کاؤنٹر پر دکھائی دینگے۔
ڈزنی کرداروں سے جُڑی اشیاء کوطیارے میں دئیے گئے کھانے اور چائے میں بھی نمایاں رکھا گیا ہے جبکہ کپ، پلیٹس، چمچوں، بیگز، سِیٹ کورز او ر چمچوں میں بھی مکی ماؤس، منی ماؤس، ڈونلڈ ڈک اور سینڈریلا کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔
اس ڈزنی جہاز میں 221 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جو پہلا لاطینی امریکی جہاز بھی ہے جسے اس انوکھی تھیم میں رنگ کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنایاگیا ہے۔