ریو ڈی جنیریو (جیوڈیسک) برازیل میں سالانہ میوزک فیسٹیول کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، میلہ کل سے ریو ڈی جنیریو میں سجے گا۔ سات روزہ سالانہ میوزک فیسٹول میں دنیا بھر سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
جنہیں سننے کے لئے چھے لاکھ سے زائد افراد اس میں شرکت کریں گے۔ میلے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور دنیا بھر سے میوزک کے شوقین افراد ریوڈی جنیریو پہنچ گئے ہیں، افتتاحی تقریب میں مشہور گلوکارہ بیونسے اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔