برازیل اور ارجنٹائن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

Flood

Flood

برازیلیا (جیوڈیسک) لاطینی امریکا کے ممالک برازیل، ارجنٹینا اور پیراگوئے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

کئی دنوں سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد ارجنٹینا میں تقریبا ً 3 ہزار خاندانوں کونقل مکانی کرنی پڑی جبکہ دریاؤں میں طغیانی کے باعث پیراگوئے اور برازیل بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔

برازیل میں سیلاب کے باعث 50 ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑاجبکہ 20 سے زائد قصبوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔