برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں سروں کو ڈھانپے مسلح افراد نے 23 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے واقعات شہر کے مختلف مقامات پر پیش آئے۔ حکومت نے 23 افراد کے قتل کی تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق شہر کے پانچ مختلف مقامات پر تین گھنٹوں کے دوران 23 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل پوچھا کہ کیا کسی کا جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رہا ہے؟اس سوال کا جواب دینے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ ساوپاولو برازیل کا سب سے بڑا شہر ہے۔