برازیل : بھینس چھت پر چڑھ گئی، چھت گرنے سے 1 شخص ہلاک

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) یا برازیل میں ایک انوکھا حادثہ ہوا جس میں وزنی بھینس کے گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ برازیل کے جنوبی شہر کاراٹینگا میں پیش آیا جہاں ایک ڈیڑھ ٹن وزنی بھینس اپنے باڑے سے نکل بھاگی اور قریبی ٹیلوں میں واقع گھروں پر چڑھ گئی۔ انہی میں سے ایک گھر 45 برس کے ماریا ڈی سوزا کا تھا۔

جو آرام سے سو رہا تھا۔ ڈی سوزا کی ٹین سے بنی چھت کمزور تھی اور بھینس کا وزن برداشت نہ کر سکی۔ بھینس ڈی سوزا پر آ گری اور وہ بے چارہ جان سے گیا۔ حادثے میں بھینس اور اسی کمرے میں سوئی ہوئی ڈی سوزا کی بیوی محفوظ رہے۔