برازیل میں 10 سالہ بچے کی ہلاکت کیخلاف شدید ہنگامہ آرائی

Brazil

Brazil

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 10 سالہ بچے کی ہلاکت کیخلاف شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، مرچوں والے اسپرے اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔

ریو ڈی جنیرو میں یہ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب پولیس کے ایک چھاپے کے دوران ایک دس سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ ریو کی ایک غریب ترین بستی فاویلا میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چھاپہ منشیات فروشوں کو پکڑنے کے لیے مار گیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، مرچوں والے اسپرے اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔