برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے ساحلی شہر سینٹوس کی بندرگاہ میں چینی کے چھ گوداموں میں لگی آگ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔ تین لاکھ ٹن چینی جل گئی۔ چار افراد زخمی ہو گئے۔
یہ گودام برازیل کے سب سے بڑے چینی کا کاروبار کرنے والے ادارے کو پرسوکار کی ملکیت ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق ایک گودام کی چھت گرنے سے وہاں پڑے ربڑ کے میٹ میں آگ لگ گئی جو پھیل گئی اور چھ گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ کی پچیس گاڑیوں اور سینکڑوں فائر فائٹروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔