ریو ڈی جینرو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز میں اب صرف دو ماہرہ گئے ہیں، میگا ایونٹ کی تیاریاں تو زوروں شور سے جاری ہیں، اب فیشن شو بھی شروع ہو گئے ہیں ریو ڈی جینرو میں فیشن شوکا انعقاد کیا گیا۔
جس کا برازیل کے معروف ایتھلیٹس حصہ بنے۔سب ہی نے ورلڈ کپ فٹبال کے رضاکاروں کا یونیفارم پہنا ہوا تھا۔ یہی یونیفارم پہنے برازیلی ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔
لیجنڈ فٹبالر کافو نے بھی واک میں حصہ لیا۔ریمپ پر SYNCHRONIZED سوئمرز نے بھی اپنے جلوے دکھائے۔ 12 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے 14000 رضاکار وں کو منتخب کیا گیا ہے۔