برازیلیہ (جیوڈیسک) برازیل کی پارلیمنٹ میں زمین کی ملکیت کے لیے حدود کےتعین کے لیے بل پیش کیا گیا تو قبائیلی افراد کو غصہ آ گیا۔
بل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے درجنوں قبائیلی افراد مظاہرے کے لیے پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئے۔ مظاہرین پارلیمنٹ کے اندر جانا چاہتے تھے۔
پولیس نے مزاحمت دکھائی تو مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تیر اور لاٹھیاں برسا دیں۔ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جواب میں پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس اور مرچوں کا سپرے استعمال کر کے قبائیلی مظاہرین کو منتشر کیا۔