برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) برازیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تقریباﹰ دو ہزار دو سو رہی، جو ایک نیا افسوس ناک ریکارڈ ہے۔
اس دوران ملک میں رجسٹر کی گئی نئی کورونا انفیکشنز کی تعداد بھی تقریباﹰ 80 ہزار رہی۔ برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر بولسونارو کو اس صورت حال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔
لولا ڈی سلوا کے مطابق صدر بولسونارو کی کورونا کے خلاف پالیسی ’ناقص اور فضول‘ ہے۔