برازیل : مظاہروں کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) کے درجن سے زائد شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، حکومت مخالف مظاہرے جاری احتجاج اس وقت شروع ہوا جب ملک کے جنوب مشرقی شہر،بیلو ہوریزونٹو، میں میکسیکو اور جاپان کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا۔ احتجاج کا سلسلہ ریو ڈی جنیرو، ساپولو اور سلواڈور سمیت ملک کے بارہ سے زیادہ شہروں میں کیا گیا۔

دارالحکومت برازیلیا میں ہزاروں افراد نے خواتین کے حقوق کے لئے، جبکہ ساپولو میں مظاہرین کانگریس میں پیش ہونے والیبل، جس میں پبلک پر اسکیوٹر کے تفتیشی اختیارات کم کر دئے گئے ہیں کے خلاف احتجاج کیا ملک بھر میں احتجاجی مظاہرین عام طور پر پر امن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں اور پولیس سے جھڑپوں کی کوئی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملیں۔ تاہم اکا دکا دوکانوں کو لوٹنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

برازیل میں احتجاج جاری مظاہرین نے ساحل پرفٹ بالز پر سلیب کا نشان بنا کر احتجاج کیا۔ اس انوکھے مظاہرے کے منتظمین نے فٹبالز پر سلیب کے سرخ نشان بنا کر حکومت کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے۔

کہ پچھلے دس سال میں صحت کی سہولیا ت میں بہت کمی آ چکی ہے اور صحت کی خراب صورت حال کے باعث پانچ لاکھ لوگ ابتک موت کے منہ میں جا چکے ہیںاگر حالا ت یہی رہے اور حکومت نے صحت اور تعلیم پر قابل قدر توجہ نہیں دی تو پورا برازیل ایک دن قبرستا ن کی صورت اختیار کر جائے گا اورتمام برازیلی عوام آئندہ برس ہونے والیفٹبال ورلڈ کپ کی نظر ہو جائی گی۔