ساؤ پاؤلو (جیوڈیسک) برازیل کے کئی شہروں میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔شہریوں نے گھروں میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔
برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں پانی کے ذخائر میں پانی کی گنجائش صرف 6 فیصد رہ گئی ہے۔ یہاں کے شہریوں میں پانی کے لئے سخت پریشان ہیں۔
شہر میں بارشوں کا موسم نکل چکا ہے اور خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔شہر میں بارشوں کا اگلا دور اکتوبر میں متوقع ہے۔ ریوڈی جنیرو اور دیگر کثیر آبادی والے شہروں میں بھی پانی کی قلت درپیش ہے اور یہاں بھی شہریوں نے پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔