برازیل (جیوڈیسک) برازیل کا ایڈورڈ سنوڈن کی درخواست کے باوجود اسے سیاسی پناہ دینے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، رپورٹ
برازیل کا امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برازیل کا ایڈورڈ سنوڈن کی درخواست کے باوجود اسے سیاسی پناہ دینے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برازیلین حکومت کا ایڈورڈ سنوڈن کے جاسوسی پروگرام سے کوئی مفاد وابستہ تھا اور نہ ہی اب حکومت اسے سیاسی پناہ دینے میں کوئی دلچسپی رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ایڈورڈ سنوڈن نے عوام کے نام ایک کھلے خط میں اپیل کی تھی کہ اسے برازیل میں سیاسی پناہ دینے کی حمایت کی جائے۔