برازیل کے انتخابات میں امیدواروں کا ووٹرز کو لبھانے کا منفرد انداز

World Brazil Election

World Brazil Election

برازیلیا (جیوڈیسک) باراک اوباما اور اسامہ بن لادن ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ اس بار دونوں کا ٹکراوٴ ہو رہا ہے برازیل میں ہونے والے انتخابی دنگل میں۔ برازیل میں صدارتی انتخابات کیلیے ووٹنگ پانچ اکتوبر کو ہوگی تاہم انتخابات میں حصہ لینے والے دو امیدوار ابھی سے عوام کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

برازیل میں انتخابات سے قبل ہر امیدوار کو ووٹرز کو متوجہ کرنے کیلیے ہر طرح کا حربہ استعمال کرنے کی اجازت ہے ، ہر امیدوار کو انتخابی مہم چلانے کیلیے ٹی وی پر وقت دیا جاتا ہے، جس میں ہر امیدوار کو اچھوتے لباس پہننے اور اپنا نام تک بدلنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس لیے امیدوار Claudio Henriqueنے اپنا نام باراک اوباما اورManoel dos Santosنے اپنا نام اسامہ بن لادن رکھ لیا ہے۔