برازیل میں تین سالہ بچی کے سامنے والد کا بہیمانہ قتل

Brazil

Brazil

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں ایک بیکری پر خریداری کے لئے آنے والے شہری کو ایک 17 سالہ نشانہ باز نے اس کی تین سالہ معصوم بچی اور اہلیہ کی نظروں کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے جائے واردات سے وقتی طور پر فرار میں کامیاب نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس دلخراش واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ واقعہ برازیل کے صدر مقام سے پندرہ کلومیٹر دور سوپرا ڈیھنو کے مقام پر پیش آیا جہاں تیاگو انڈرے سانٹز سوزا نامی شہری اپنی تین سالہ بچی اور بیوی کے ہمراہ بیکری خریداری کے لئے آیا۔

سانٹر نے بچی کو اٹھا رکھا تھا۔ وہ جیسے ہی بچی کو زمین پر اتارنے کے لئے معمولی سا جھکا تو انتہائی کم فاصلے سے اسے ایک سائیکل سوار لڑکے نے گولیوں سے بھون ڈالا۔ کئی گولیاں ٹیاگو کے سر اور جسم کے مختلف حصوں میں پیوست ہونے کے باعث سانٹز موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ننھی بچی کے سامنے اس کے والد کے بہیمانہ قتل کا یہ دل سوز واقعہ معصوم روح کے لئے بھی ناقابل برداشت تھا۔ ویڈیو میں اسے دم بہ خود اپنے منہ پرہاتھ رکھے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مقتول کی اہلیہ بھی قریب ہی کھڑی آہ و بکا کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قاتل کی عمر سترہ سال بتائی گئی ہے۔ فائرنگ کے بعد وہ سائیکل پر موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔