برازیل(جیوڈیسک)برازیل کو آئندہ ورلڈکپ کی میزبانی کیلیے فٹبال اسٹیڈیم کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فیفا کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی۔
برازیل میں آئند ہ سال ہونے والے فٹبال کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ بعض اسٹیڈیم کی تیاری میں سست روی کا مظاہرہ کرنے پر فٹبال انٹرنیشنل فیڈریشن ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے گذشتہ سال برازیلین حکام کو دسمبر تک چھ اسٹیڈیم فی الفور تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم بعد ازاں پندرہ اپریل تک ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی تھی ۔
فیفا کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے والی ہے مگر تاحال اسٹیڈیم کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل نہیں ہوسکاہے جبکہ برازیلین حکام نے ریوڈی جینیرو میں میریکانہ اسٹیڈیم کی مرمت میں تاخیر کا سبب رقم کی کمی کو قرار دیا ہے۔