فٹبال کا آئندہ ورلڈ کپ میلہ برازیل میں سجے گا جس کے نئے تعمیر ہونے والے سٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے لئے فیفا کی ٹیم پہنچ گئی۔ فیفا حکام کے ساتھ عالمی میڈیا کو دیکھ کر مقامی اساتذہ اور ڈاکخانہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ اور اولمپک گیمز کی میزبانی کے باعث ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا جس کے خلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔