برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ فکس ہو نے کا خدشہ ہے، امریکی اخبار

Brazil Football

Brazil Football

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 جون سے برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے میچ فکس ہو نے کا خدشہ ہے۔ اخبار کے مطابق میچ فکس کرنے والا سنڈیکیٹ سرگرم ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پچھلے ورلڈکپ سے پہلے ہونے والے نمائشی میچز میں سے پانچ فکس تھے، جبکہ عالمی میلے کے پندرہ میچز کو فکس کرنے کیلئے ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

اخبار کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مئی 2010 میں ابراہیم نامی ریفری نے جنوبی افریقا اور گوئٹے مالا کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ میں فکسنگ کی تھی۔فیفا نے اپنی رپورٹ کو خفیہ رکھا ہے تاہم اس کے مطابق دنیا بھر میں فٹبال میچ فکس کرنے والا سنڈیکیٹ خوب سرگرم ہے اور اس بار ان کی نظریں برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ پر ہیں۔