براسیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں فارمولا ون ریس کے کوالیفائنگ مرحلےمیں جرمنی کے مایہ ناز ڈرائیور نکوس روسبرگ نے پول پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
برازیل میں ہونے والے فارمولا ون کوالیفائنگ راونڈ میں ڈرائیورز نے جیت کے لیے خوب زور بازو لگایا ، برطانوی ڈرائیور نکوس روسبرگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1 منٹ 11 اعشاریہ دو آٹھ سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پول پوزیشن اپنے نام کی۔
عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن صفر اعشاریہ 8 سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ برطانیہ کے ہی سبسٹائن ویٹل چوتھے نمبر پر رہے۔ ایونٹ میں کچھ ڈرائیورز کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کے باعث انہیں ایونٹ سے باہر ہونا پڑا ۔