برازیل میں شدید گرمی اور بارشوں کی کمی سے پانی کی شدید قلت

Heat

Heat

ساؤ پاؤلو (جیوڈیسک) برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو کو پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کینٹریریا کے ذخائر میں شدید کمی کے باعث شہریوں کو ہفتے میں صرف دو دن پانی مہیا کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے دو کروڑ کی آبادی والے شہر کو پانی مہیا کرنے والے ذخیرے میں تیزی سے کمی ہو رہی۔ جس کے باعث پانی کا کوٹہ مقرر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ساؤپاولو کو اسّی برس میں بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔