برازیل: آسمانی بجلی گرنے سے مجسمے کو جزوی نقصان

Sculptures

Sculptures

ریو ڈی جنیریو (جیوڈیسک) برازیل کے مشہور زمانہ مجسمہ پر آسمانی بجلی گر نے سے مجسمے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کی پہچان مجسمے پر آسمانی بجلی گر گئی۔ جس سے مجسمے کے دائیں ہاتھ اور بازو کو نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے موسم کے باعث مجسمے کی مرمت فروری میں ممکن ہو سکے گی۔ سیاحتی شہر میں قائم یہ مجسمہ دنیا بھر میں برازیل کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔