برازیلیا (جیوڈیسک) برازیلیا، میکسیکو امریکا کی جانب سے اپنے لیڈروں کی جاسوسی کیے جانے کی رپورٹس پر برازیل اور میکسیکو نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان رپورٹس کے انکشاف کے بعد کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے میکسیکو اور برازیل کی بھی جاسوسی کی ہے، برازیلین حکومت نے معاملے پر امریکی حکومت سے فوری وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی قدم قابلِ قبول نہیں ہو گا۔
برازیل کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے صدر کی جاسوسی برازیل کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر میکسیکو نے بھی امریکی جاسوسی پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔ میکسیکن دفترِ خارجہ نے امریکی سفیر کو بلا کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔