واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برازیل نیٹو سے باہر ہمارا بنیادی اتحادی ہے۔
امریکی کانگریس کے لئے اپنے مراسلے میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں، 1961 بیرونی امداد کے قانون کے 517 ویں حصے سے ہم آہنگ شکل میں برازیل کو ،نیٹو کی رکنیت نہ رکھنے والے، بنیادی اتحادی کی حیثیت دینے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس مراسلے میں اس ارادے کو ظاہر کر رہا ہوں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ حالیہ اقدام خاص طور پر دفاعی شعبے میں امریکہ اور برازیل کے درمیان تعاون میں اہم سطح پر اضافہ کرے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان ربط و ضبط کو مزید فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ نیٹو کی رکنیت نہ رکھنے والے بنیادی اتحادیوں کے گروپ میں اسرائیل، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا شامل ہیں اور اب برازیل بھی اس کیٹیگری میں شامل ہو گیا ہے۔
مذکورہ اقدام کے بعد برازیل امریکہ سے اسلحے کی خرید میں ترجیحی ممالک میں شامل ہو گا۔ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کے اسلحے کے ٹینڈروں میں شرکت کر سکے گا اور امریکی یونٹوں کے ساتھ مشقیں کر سکے گا۔