برازیل میں پولیس کی ہڑتال، لٹیروں کی موجیں

Brazil

Brazil

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں پولیس کی ہڑتال نے لٹیروں کی موجیں کرادیں، 20 دکانیں اور سامان پہنچانے والی درجنوں گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ برازیل کے شہر ریسیف میں پولیس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کے بعد شہر بھر میں لٹیروں نے لوٹ مارکابازارگرم کردیا۔20

سے زائد دکانیں اور سامان پہنچانے والی درجنوں گاڑیوں کولوٹ لیاگیا۔ مردوں کے علاوہ عورتیں اوربچے بھی سرگرم ہوگئے ۔ٹی وی اسکرینز، کمپیوٹرز ، ریڈیو جس کے جو ہاتھ لگا لوٹ کر لے گیا۔ ان واقعات کے بعد دکانداروں نے دکانوں پر تالے لگادیے ہیں تاہم حکومت نے نیشنل فورسز کو فوری طور پر کشیدہ علاقوں میں بھیج دیا ہے جہاں کئی لٹیروں کو دھر لیا گیا ہے۔