برازیل کی اہم بندر گاہوں کی ناکہ بندی، اشیاء کی قلت کا امکان

Brazil Strike

Brazil Strike

سائو پالو (جیوڈیسک) اطالوی ٹرک ڈرائیورز نے گزشتہ روز برازیل کی اہم بندر گاہوں تک رسائی کی ناکہ بندی کردی جس کی وجہ سے بعض شہروں میں بنیادی اشیاء کی شدید قلت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ڈیزل اور کرایوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کے خلاف ہڑتال کرنیوالے ٹرک ڈرائیوروں کی وجہ سے سائو پالو میں برازیل کی سب سے بڑی بندر گاہ سنتوس پر شدید رکاوٹ پیدا ہوگئی اور اسی طرح جنوب میں پراناگوا بندر گاہ پر بھی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ، پرانا گوا بندر گاہ زرعی مصنوعات بھیجنے کا سب سے بڑا مقام ہے ۔مغربی وسطی برازیل میں ماٹو گروسو میں رونڈونو پولس ریل ٹرمینل پر ہزاروں ٹن اناج گل سڑ رہا ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے بعد 10 ریاستوں میں تمام سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں۔صدر ڈلماروسف کی حکومت بدھ کو متاثرہ پارٹیوں کیساتھ ہنگامی مذاکرات کریں گی ، تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈیزل کی قیمتوں پر بات نہیں کریں گی ۔صدارتی چیف آف سٹاف میگوئل پریسیٹو نے کہاکہ اصل مسئلہ مال برداری کے نرخوں کا ہے۔