برازیلی صدر دائلما روسیف نے فٹبال اسٹیدیم کا افتتاح کر دیا

Dilma Rousseff

Dilma Rousseff

برازیل (جیوڈیسک)برازیل کی صدر ڈائلما روسیف نے ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے تعمیر کیے گئے فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔

برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کے انتظامات پر فیفا نے عدم اعتماد کر دیا ،تفصیل کے مطابق برازیل دوہزار چودہ کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ جس کے لیے ملک میں بارہ نئے اسٹیڈیم تیار ہونا ہیں۔

یاد رہے کہ سلواڈور اسٹیڈیم فیفا کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن سے تین ماہ بعد مکمل ہوا،جس نے برازیل حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا،یہی وجہ رہی کہ فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار ہوا ہے۔