ساؤ پالو (جیوڈیسک) برازیل کے سینٹ میں صدر دیلما روزف کے مواخذے سے قبل پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہے ۔
ساؤ پالو میں صدر کے مواخذے کے مخالف مظاہرین نے احتجاج کیا جس پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہو گئی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ برازیل کی صدر دیلما روزف کے مواخذے کی تحریک آج سینٹ میں پیش کی جا رہی ہے جہاں اس تحریک کے منظور ہونے کا قوی امکان ہے ۔
دیلما روزف کے خلاف کارروائی کی صورت میں وہ چھ مہینوں کے لیے اپنے عہدے سےمعطل ہوجائیں گی جبکہ ملک کے نائب صدر قائم مقام صدر بن جائیں گے ۔