برازیل میں صدارتی انتخابات کا فیصلہ کن مرحلہ آج ہوگا

Dilma Russiefa

Dilma Russiefa

برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں صدارتی انتخابات کا دوسرا اور فیصلہ کن مرحلہ آج ہوگا۔ سروے کے مطابق خاتون امیدوار دلما روسف کو مخالف امیدوار ایسیو نیویس پر برتری حاصل ہے۔

اس سے پہلے پانچ اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار واضح برتری حاصل نہیں کر پایا تھا۔ صدارتی انتخابات میں چودہ کروڑ بیس لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔